فیصل آباد(صباح نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری کی طرف سے یوم پاکستان اورعید الفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کے اعلان کے بعد پنجاب کی 43جیلوں میں 1606قیدیوں کو سزائوں میں معافی کاریلیف ملاہے۔ جیل ذرائع کے مطابق سزائیں مکمل ہونے پر پنجاب بھر کی جیلوں سے 183قیدیوں کو رہا بھی کر دیا گیا،
سنٹرل جیل فیصل آباد کے 112 کی سزاؤں میں کمی،ایک رہا کیا گیا،بورسٹل جیل فیصل آباد کے ایک اور ڈسٹرکٹ جیل کے 32 قیدیوں کی سزا کم ہوئی۔ڈسٹرکٹ جیل جھنگ 32 اور ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ کے 15 قیدیوں کی سزا میں کمی ہوئی،معافی اعلان کے بعد سزا پوری کرنے والے قیدی کو سنٹرل جیل سے رہا کردیا گیا۔