غزہ(صباح نیوز)اسلامی تحریک مزاحمت – حماس نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے ہمارے عوام کو اپنی سرزمین سے بیدخل کرنے کی بار بار دھمکیاں اس امر کی عکاسی کرتی ہیں کہ جنگی مجرم نیتن یاہو کی حکومت شدید بحران کا شکار ہے۔
اپنے بیان میں حماس نے کہا کہ ہمارا بہادر فلسطینی عوام اپنی سرزمین پر ثابت قدم رہے گا اور جبری یا نام نہاد رضاکارانہ ہجرت کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دے گا۔