جدہ:جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر عبدلرشید ترابی کے اعزاز میں جدہ میں جموں کشمیر اور سیز رابطہ کونسل کے صدر عارف مغل نے افطار وعشائیہ دیا ۔ افطار وعشائیہ کی تقریب میں مسعود پوری ، راجہ ریاض، سردار اقبال ، دیگر کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی ۔ اس موقع پرکشمیر کی صورت حال پرسوال وجواب کی نشست ہوئی ۔
عبدلرشید ترابی نے مودی کے عزائم کشمیر پاکستان اور عالم اسلام کے حوالے سے بے نقاب کرنے کی ضرورت پر زور دیا اورکشمیری مسلمانوں کے ناقابل تسخیر جذبہ حریت کی تفصیلات بیان کیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک کشمیری جماعتی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر حق خودارادیت کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے جدہ کے سفارتی حلقوں اور اوآئی سی میں لابنگ پر کشمیری کمیونٹی رہنماوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کاوشوں کو بھرپور طور بروئے کار لانے کی اپیل کی ۔