غزہ کی پٹی پر ایک سالہ اسرائیلی جارحیت میں 12467طلبا وطالبات شہید

غزہ(صباح نیوز)غزہ کی پٹی پر ایک سالہ  اسرائیلی جارحیت میں 12467طلبا وطالبات  شہید20311  زخمی ہوئے جبکہ 569تعلیمی اداروں کا سٹاف شہید 2703 افرادزخمی  ہوگئے۔

فرینڈز آف فلسطین پاکستان کے مطابق غزہ میں جنگی جنونی اور انسانیت سے عاری اسرائیل نے سکولوں، یونیورسٹیوں، طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی نسل کشی  کر رہا ہے  فلسطین میں 97 لٹریسی ریٹ ہے ۔

اعداد وشمار کے مطابق اسرائیلی جارحیت میں   111 سکول تباہ  241  جزوری تباہ  ہوئے  51یونیورسٹیاں تباہ  57  جزوی تباہ  ہوئیں ،12467طلبا وطالبات  شہید20311  زخمی  ہوئے ، 569تعلیمی اداروں کا سٹاف شہید   2703 زخمی  ہوا۔