زرعی شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات کررہے ہیں، رضا باقر


قصور(صباح نیوز)گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے زرعی شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

رضا باقر نے حبیب آباد میں الیکڑونک وئیر ھاؤس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا پاکستان میں زراعت کے شعبہ میں جدت کے لئے اسٹیٹ بنک نے کسانوں کے لئے انقلابی قدم اٹھا لیا۔ پنجاب کے اضلاع قصور، شیخوپورہ، اوکاڑہ میں الیکڑانک وئیر ہاؤس کا قیام کسانوں کے لئے خوشحالی لائے گا۔ اسٹیٹ بنک بنکوں کے ساتھ مل کر فنانسنگ کی سہولت بھی مہیا کرے گا۔ مکئی اور چاول کی فصل کو جدید نظام سے کاشت و محفوظ بنانے کے لئے قرضہ جات دئیے رہے ہیں۔ فصل کاشت سے لیکر فروخت تک ہم کسان کی رہنمائی کریں۔ موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے ہم الیکڑانک سسٹم سے جدت کے ساتھ فصلوں کو محفوظ کریں گے۔

رضا باقر نے کہا آج ہم ملکر ایک نئے پاکستان کی طرف گامزن ہیں۔ زرعی فنانسنگ کے ذریعے کمزور کسان مضبوط ہو گا۔ “گودام رسید ” فنانسنگ سے ہم ہر کسان کو تعین کردہ قیمت پر رسید دیں گے۔ کسان کی پیداوار کو ہر قسم کے نقصان سے فصلوں کی انشورنس بھی کی جائے گی۔ الیکڑونگ گودام رسید سے فصل کی 70 فیصد قیمت تک قرضہ فوری فراہم کیا جائے گا۔