بیجنگ (صباح نیوز)چانگ جیا کھو سرمائی اولمپک ولیج میں مقیم ایتھلیٹس کی چین سے بتدریج روانگی جاری ہے۔
چینی میڈ یا نے بتا یا ہے کہ متعلقہ اہل کار کے مطابق 23 فروری تک، 2,300 سے زائد کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز سبھی چانگ جیا کھو سرمائی اولمپک ولیج سے روانہ ہو جائیں گے جس کے ساتھ ہی سرمائی پیرا اولمپک کی تیاریاں شروع ہو جائیں گی۔ سرمائی اولمپک ولیج میں، کچھ عمارتوں پر سرمائی پیرا اولمپک گیمز کی مناسبت سے علامات وضع کی گئی ہیں۔
سرمائی پیرا اولمپک ایتھلیٹس کی سہولت کے لیے ولیج کے داخلی دروازے کے نزدیک ایک عارضی مقام پر وہیل چیئر مرمتی مرکز تیئیس فروری سے فعال ہو جائے گا ۔بیجنگ سرمائی پیرا اولمپک ولیج کی تیاریاں تیئیس فروری کو مکمل کر لی جائیں گی اور 25 فروری کو باضابطہ طور پر یہ ولیج کھول دیا جائے گا ۔ جبکہ چانگ جیا کھو سرمائی پیرا اولمپک ولیج 700 سے زائد کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کا استقبال کرے گا۔