چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے پاکستان پیپلز پارٹی خیبر ایجنسی لنڈی کوتل وفد کی ملاقات

 اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے پاکستان پیپلز پارٹی خیبر ایجنسی لنڈی کوتل ضلعی صدر ملک حضرت ولی عباس خان تحصیل صدر جنرل سیکرٹری جمیل خان  سمیت پی پی پی  وفد نے بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔

ملاقات میں خیبر ایجنسی میں بی آئی ایس پی دفاتر کے قیام، مستحق افراد کی پروگرام میں رجسٹریشن اور دیگر  مسائل پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر روبینہ خالد نے   وفد کو  بی آئی ایس پی کی جانب سے  مستحق افراد کی سہولت  کیلئے  مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد پروگرام سے مستفید ہوسکیں۔