آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، تحریک عدم اعتماد پر بات چیت


اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

ذرائع نے بتایا کہ آصف علی زرداری کا مولانا فضل الرحمان، مولانا اسعد محمود اور اکرم درانی نے استقبال کیا جبکہ سربراہ جے یو آئی کی پوتی نے سابق صدر کو گلدستہ پیش کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرادری کے درمیان ملاقات میں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر مشاورت سمیت اتحادیوں سے ہونے والے رابطوں سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔