کراچی،پولیس کی کارروائی ،4دہشتگرد گرفتار


کراچی (صباح نیوز) کراچی کی پولیس نے شیر شاہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو گرفتار اور  اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی کیماڑی کراچی فدا حسین کے مطابق پولیس نے شیر شاہ میں واقع قبرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق ملنے والی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی اور 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کیماڑی نے کہا کہ گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی اور تحریک طالبان پاکستان ہے، ملزمان کے قبضے سے 3 پستول، منشیات اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

گرفتار کیا گیا ایک دہشت گرد ریان عرف ریو بین الاقوامی سزا یافتہ ملزم ہے، ملزم سعودی عرب میں منشیات کیس میں گرفتار ہوچکا ہے۔