حکومت جانے کے بعد عمران خان کو این اوآر نہیں ملے گا،خواجہ آصف


ڈسکہ (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سا بق وفاقی وزیر خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 75ڈسکہ میں 19فروری 2021کو ہونیوالاضمنی الیکشن خونی الیکشن تھا حلقہ این اے 75ڈسکہ کی عوام نے آج کے دن پوری دنیا میں چور حکومت کو بے نقاب کردیاتھایہ بہت بڑی جنگ تھی جو حلقہ این اے 75ڈسکہ کی عوام نے اپنے ووٹوں کی طاقت سے آٹا چینی چور حکومت سے جیتی تھی اس الیکشن میں دو جانیں دہشت گرد حکومت کی بے حسی کی پروان چڑھ گئیں ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسکہ کلاں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایم این اے سیدہ نوشین افتخار‘پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی صد رمحمدافضل منشاءودیگر نے بھی خطاب کیا

خواجہ محمدآصف نے مزیدکہاکہ حکومت نے ملک سے گندم ‘چینی ‘آٹا سب کچھ چوری کرلیا ہے حکومت سے جانے کے بعد عمران خان کو این اوآر نہیں ملے گا وہ منہ چھپاتے پھریں گے سیدافتخارالحسن شاہ المعروف ظاہرے شاہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمدنواشریف کے قریبی ساتھی تھے موجودہ حکومت نے عوام کو زندہ درگو کردیا ہے عوام مہنگائی کے باعث لاچارہوکر موت کا انتظار کررہے ہیں صحت کارڈ ایک فراڈ ہے پیٹرول ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا ہے 2018ءکا الیکشن ریاست پاکستان کیساتھ ایک حادثہ اورایک واردات تھی اس واردات اور حادثہ کی قیمت قوم کا بچہ بچہ ادا کررہا ہے اور پتہ نہیں کتنے سال ادا کرتے رہے گا اس حکومت سے جلد جان چھوٹ جائیگی اور اس بربادی کو کسی طرح سمیٹا جائیگا دوبارہ کیسے ریاست کی صورت بنائی جائیگی جو بگڑ چکی ہے

میری ہمسائی فردوس عاش اعوان نے درست کہاتھا کہ میچ ختم ہونے پر کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹ اور ٹرافیاں تقسیم کی جاتی ہیں وزرا میں عمران خان نے ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹ تقسیم کرکے ثابت کردیا ہے کہ ان کا میچ ختم ہوگیا ہے اور جلد گھر کو جانےوالے ہیں پی ٹی آئی کے لوگ رابطے میں ہیں تحریک عدم اعتماد لائیں گے اپوزیشن لانگ مارچ کا آپشن بھی استعمال کررہی ہے اگر کوئی خطرہ نہیں تو حکومت وزراتیں کیوں بانٹ رہی ہے شہبازشریف کیخلاف کیسز میں نیب کو ناکامی ہوئی نیب کی ناکامی کے بعد اب ایف آئی اے کو پیچھے لگادیا

اسلام آباد ہائیکورٹ اب نیب سے سوالوں کا جواب مانگ رہا ہے اب نیب بھاگ رہا ہے اب نیب اسلام آباد ہائیکورٹ سے مہلت مانگ رہا ہے چار سال میں مخالفین کو للکارنے ‘مقدمات بنانے کے سوا وزیراعظم نے کچھ نہیں کیا اس موقع پر تحصیل ڈسکہ کی یونین کونسلوں ‘وارڈوں کے سابق چیئرمین ‘وائس چیئرمین ‘کونسلرز اور لیگی کارکنوں کی کثیرتعداد موجودتھی

خواجہ محمدآصف کی ڈسکہ آمد کے موقع پر سٹی صدر مسلم لیگ ن محمدافضل منشاءکی طرف سے مسلم لیگ ن آفس میں شاندار تاریخی استقبال کیا گیا ڈھول کی تھاپ پر گھوڑوں کا رقص اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا قائد پر پھولو ں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اس موقع پر تحصیل صدر خواتین ونگ رفعت شفیع سمیت لیگی کارکنان اور خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی