پشاور (صباح نیوز)خیبرپختونخوا میں ینگ ڈاکٹرز اور کورونا ریپڈ رسپانس فورس نے فنڈز کی عدم ادائیگی پر ہفتہ سے صوبے بھر کے اسپتالوں میں ڈیوٹی سے بائیکاٹ کیا۔
ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر فیصل کے مطابق صوبے کے اسپتالوں میں کورونا کی ڈیوٹیاں نہیں کی جائیں گی اورفنڈز نہ ملنے تک بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی ہیلتھ اور ان کے اکائونٹنٹ کورونا فنڈز کی ریلیز میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔