اسلام آباد(صباح نیوز) 53فیصد پاکستانیوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان وزارت عظمی کی مدت مکمل کرنے والے پہلے وزیر اعظم ہوں گے ۔
گیلپ پاکستان نے 5 ہزار سے زائد افراد کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق 30 فیصد شہریوں نے مدت مکمل نہ ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔
سروے کے مطابق وزیر اعظم کی مدت مکمل ہونے کی سب سے زیادہ امید بلوچستان سے 75فیصد افراد نے کی جبکہ پنجاب سے 55، سندھ سے 49اور خیبر پختونخوا سے 45فیصد شہریوں نے وزیراعظم کی مدت مکمل ہونے سے متعلق پرامید ہونے کا کہا۔
گیلپ پاکستان کے سروے میں حکومت کی کارکردگی اچھی ہے یا بری ؟ کے سوال پر 34فیصد نے کارکردگی کو اچھا تو 34فیصد نے ہی کارکردگی کو برا قرار دیا۔