پشاور، پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب 66 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرلیا

پشاور(صباح نیوز)پشاور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 66 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرلیا۔

اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے والے 11 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرلیاگیا جن کے قبضے سے جدید خودکار اسلحہ بھی برآمد کیا ۔

ایس ایس پی آپریشن ہارون رشید نے واضح کیا ہے کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کے شناختی کارڈ بلاک اور بینک اکاونٹس منجمد کئے جا رہے ہیںاور کارروائیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا