اسلام آباد(صباح نیوز)پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی کارکردگی سے مطمئن افراد کی شرح سب سے زیادہ نکلی۔
گیلپ پاکستان کی جانب سے کیے گئے تازہ ترین سروے کے مطابق پنجاب میں 58 فیصد، سندھ میں 51فیصد جبکہ خیبرپختونخوا میں 46فیصد افراد نے نواز شریف کی کارکردگی سے مطمئن ہونے کا کہا۔عوامی رائے کے مطابق 2018 کے مقابلے میں جنوری 2022 میں پنجاب میں وزیراعظم عمران خان سے مطمئن افراد کی شرح کم ہو گئی ہے۔
البتہ خیبرپختونخوا میں عمران خان سے مطمئن افراد کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جبکہ سندھ میں عمران خان کی مقبولیت کی شرح برقرار رہی۔