گجرات (صباح نیوز)گجرات میں دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے 5 بچے جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق افسوس واقعہ بولے پل کے قریب گھرمیں پیش آیا۔ بچوں نے سردی سے بچنے کیلئے کمرے میں کوئلے جلائے ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق بچے گھر پر اکیلے تھے والد مزدوری پر جبکہ والدہ سامان لینے بازار گئی ہوئی تھی۔جاں بحق ہونے والوں میں 4 بھائی اور ایک بہن شامل ہے، عمریں 13 سے 6 سال کے درمیان تھیں،متوفین کی شناخت 13 سالہ لائبہ ، 11 سالہ ہاشم، 10 سالہ ہادی،6 سالہ خنا ن، 6 فیاض کے ناموں سے ہوئی ۔ بچوں کی لاشیں ہسپتا ل منتقل کردی گئیں ، ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی۔