صدرمملکت اور وزیراعظم کی لوئرکرم میں گاڑیوں کے قافلے پرفائرنگ کی مذمت

اسلام آباد (صباح نیوز)صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے لوئرکرم میں گاڑیوں کے قافلے پرفائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

صدرآصف زرداری  نے کہا کہ۔ ۔صدرآصف علی زرداری کی لوئر کرم میں گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے کرم میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت پرزوردیا۔

صدرنے کہا کہ شرپسند عناصر عوام کے دشمن، فساد پھیلانا چاہتے ہیں، عوام شرپسند عناصرکومذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہونے دے۔وزیراعظم شہباز شریف نے قافلے پرفائرنگ کی شدید مذمت کرتیہوئے ڈپٹی کمشنرجاوید اللہ محسود سمیت دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

وزیراعظم نے کہاکہ امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں اور انسانیت کے دشمنوں کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے حکومت اور سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے خلاف سرگرم عمل ہے۔