کراچی(صباح نیوز) اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی صدر اورنگزیب فاروقی نے کراچی میں تین دن سے جاری دھرنے موخر کر نے کا اعلان کردیا ۔ ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ کراچی سے دھرنا سسٹم ختم کیا جائے ان خیالات کا اظہار ،انہوں نے لسبیلہ چوک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ اگر کسی نے دھرنوں کی آڑ لے کر سیاست کی کوشش کی اس کو ہمارا سامنا کرنا ہوگا ہماری معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو ہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ موجود ہوں گے ۔
کرم ایجنسی کو اسلحے سے پاک کیا جائے کرم ایجنسی میں فوجی آپریشن کیا جائے تاکہ امن و امان قائم رکھ سکیں پاکستان میں دہشت گردوں کا تعلق ایران سے ہے شام و عراق میں بھی ایرانی دہشت گردوں نے ملک برباد کیا ہم مطالبہ کرتے ہیں پاکستان کو ایرانی دہشت گردوں سے پاک کیا جائے کرم ایجنسی کے بگن، پارا چنار، بشیرہ گاں میں امداد فراہم کی جائے معاملات کرم ایجنسی پارا چنار اور اطراف کے علاقوں میں خراب تھے ایم ڈبلیو ایم والے کے پی میں سڑکوں پر کیوں نہیں آئے؟ ایم ڈبلیو ایم نے کراچی کو کیوں بند کردیا، انہوں نے کراچی والوں کو پریشان کیا انہوں نے لا اینڈ آرڈر کی خلاف ورزی کی ہم نے کراچی والوں کو اذیت میں نہیں رکھا ہم نے کراچی والوں کو ان دھرنوں سے تنگ ہونے کی وجہ سے شہر میں احتجاجی دھرنے دئیے ہمارے دھرنے تین دن سے شہر قائد میں جاری ہیں ہم نے شہریوں کو پریشان نہیں کیاہم نے سڑکیں بند نہیں کی ۔ ہمارے دھرنوں کا مقصد پارا چنار کرم کا مسلہ تھا ہمیں تو پہلے یہ سوچنا چاہیے کہ کرم میں ظالم کون اور مظلوم کون ہے کرم ایجنسی میں تین سب ڈویژن ہے دو سب ڈویژن میں اہل سنت برادری کی بڑی تعداد موجود ہے آج تک اپر کرم میں فوجی آپریشن نہیں ہواکرم ایجنسی میں بشیرہ گاوں ہے جہاں شدت پسندوں کو نے حملہ کیا ہمارے بچوں، عورتوں نوجوانوں کو قتل کیا گیاہمارے کانوائے پر حملہ کیا گیابگن گاں کو پورا جلا دیاگیابگن گاں کو لوٹا گیا،بچوں کو ذبح کیا عورتوں کی عزتوں کو لوٹا گیاکرم ایجنسی میں مساجدوں کو جلایا گیا، قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی میں صحافیوں کو دعوت دیتا ہوں آئے میرے ساتھ کرم ایجنسی چلیں ہماری ایپکس کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ کرم ایجنسی سے اسلحہ جمع کیا جائے کچھ لوگوں نے وہ اسلحہ دینے سے انکار کردیا اور اپنے آپ کو مظلوم ظاہر کیا۔شہر کراچی بند کردیا، لوگوں کی زندگی مفلوج کردی کچھ لوگ غیر ملکی اسلحہ چھپانے کے لیے دھرنوں کی آڑ لی میں کہتا ہوں یہ ملک کو بدنام کرنے کے لیے پوری سوچی سمجھی سازش ہے۔