ممتاز زہرا بلوچ کی فرانس میں بطورسفیر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

 اسلام آباد (صباح نیوز)دفتر خارجہ کی سابق ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کو فرانس میں پاکستان کا سفیر مقرر کر دیا گیا۔ ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سینئر سفارتکار شفقت علی خان کو دفترخارجہ کا نیا ترجمان مقرر کیا گیا ہے، اس حوالے سے گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

تھا۔رپورٹس کے مطابق شفقت علی خان ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے یورپ تعینات تھے۔ اس سے قبل روس میں بطور سفیرپاکستان تعینات رہے اور پولینڈ میں بھی پاکستانی سفیر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔