اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے بحری دفاع اور بحری راستوں پر منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام میں پاک بحریہ کا مرکزی کردار ہے ۔
جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ پی این ایس معاون نے ایک ملین ڈالر مالیت ڈالر کی منشیات کی کھیپ ضبط کی۔انسدادِ منشیات کی مہم میں یہ ایک انتہائی اہم سنگ میل ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ملک کے بحری دفاع اور بحری راستوں پر منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام میں پاک بحریہ کا مرکزی کردار ہے۔ قوم کو پاک بحریہ کے جوانوں پر فخر ہے۔