پشاور (صباح نیوز)صوبہ بھر بلدیاتی نمائندوں کے فنڈز گزشتہ تین سالوں سے روکنے کے خلاف پشاورمیں گزشتہ کئی روز سے صوبہ بھر کے تحصیل میئرز،این سی چیرمینوں اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کے جاری احتجاجی دھرنے پر صوبائی حکومت کی ایما پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور بدترین آنسوگیس شیلنگ پر جماعت اسلامی خیبرپختونخواوسطی کے امیر عبدالواسع نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف تحریک انصاف کی صوبائی حکومت آئے روز وفاقی حکومت پر یلغارکے نتیجے میں وفاق کی جانب سے طاقت کے استعمال پر احتجاج کرتی ہے تو دوسری طرف اسی صوبائی حکومت نے اپنے صوبے میں گزشتہ تین سالوں سے اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے میئرز،تحصیل چیرمینوں اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کے فنڈزروک کر انہیں دیوارسے لگانے کی شرمناک پالیسی اپنائی ہیں جس پر صوبہ بھر سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی نمائندے گزشتہ کئی روز سے پشاور میں صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیئے ہوئے ہیں جس پر آج صوبائی حکومت کی ایما پر پولیس نے دھاوابول دیا اور شدیدآنسوگیس شیلنگ اور لاٹھی چارج کے زریعے فسطائیت کی بدترین مثال قائم کی۔
اپنے بیا میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال سے صوبے کا ترقیاتی عمل روکا ھوا ہے جس پر صوبہ بھر کے میئرز، تحصیل اور این سی چیرمین اورمنتخب بلدیاتی نمائندے سرپااحتجاج ہیں۔تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عملا تحریک نا انصاف حکومت کاکرداراداکررہی ہیں۔صوبائی حکومت نے اپنے 51تحصیل چیرمینوں کو فنڈزجاری کئے ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے تحصیل چیرمینوں کے فنڈزروک رکھے ہیں۔بلدیاتی نمائندوں کے فنڈز روک کرتحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوامی مینڈیٹ کی توہین کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے منتخب نمائندوں کے پرامن احتجاج سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہیں۔صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں اور بلدیاتی نمائندوں کو فی الفور فنڈزجاری کریں تاکہ صوبے میں روکے ہوئے ترقیاتی عمل کو جاری کیا جاسکے۔