کوئٹہ (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ عوام کے حقوق کیلیے ہم جمہوری انداز میں لڑیں گے۔کوئٹہ میں جرگے سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان بنیادی مسائل سے بہت آگے بڑھ چکا ہے، صوبے کو کالونی بنادیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں چادر اور چار دیواری کا کوئی تحفظ نہیں، ہماری جماعت کی کوشش ہے کہ عوام کو شعور دلائیں گے۔
مولانا ہدایت الرحمان نے مزید کہا کہ ہم قانون اور آئین کو مانتے ہیں۔ ظلم اور تشدد غلامی کو نہیں مانتے، صوبے کے بارڈر بند ہونے سے نوجوان بیروزگار ہوچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو رہتا ہے وہ محب وطن ہے، عوام کے حقوق کیلئے ہم جمہوری انداز میں لڑیں گے۔