ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان میں متعین ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی ،جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہم نے پاکستانی عوام کے ساتھ مل کر پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سازش کو دفن کردیا ہے۔اسلامی دنیا کو فرقہ وارانہ کشیدگی میں امریکہ و دیگر کی مکروہ سیاست ملوث ہے۔

ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہاکہ علمائے کرام بالخصوص آپ جیسے مدبر اور حکیم سیاسی رہنما سے تبادلہ خیال اور صلاح مشورہ کو ضروری سمجھتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں متعین ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم ملاقات کے لیے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آئے ۔

ایرانی سفیر کی وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، ایرانی سفیر نے مولانا فضل الرحمان کی صحت و تندرستی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں ایران پاکستان تعلقات ،علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ میں جاری ناجائز صہیونی ریاست کی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ایرانی سفیر نے کہاکہ فلسطین کی حمایت پر جے یو آئی کی کاوشوں اور پاکستان بھر میں شایان شان غزہ یکجہتی مظاہروں کے انعقاد پر سلام پیش کرتا ہوں،علمائے کرام بالخصوص آپ جیسے مدبر اور حکیم سیاسی رہنما سے تبادلہ خیال اور صلاح مشورہ کو ضروری سمجھتا ہوں۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ عالم اسلام فلسطینیوں کی حمایت میں مضبوط آواز بلند کرے، خطے کے اہم ممالک پاکستان ایران ترکیہ سعودی عرب اور ملائشیا دفاع غزہ اور اسرائیل کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائیں، ہم نے پاکستانی عوام کے ساتھ مل کر پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سازش کو دفن کردیا ہے، ملاقات میں مرکزی ترجمان جییوآئی اسلم غوری،

سابق رکن قومی اسمبلی مولانا محمد قاسم ، مفتی ابرار احمد شریک تھے ۔ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان کی ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ کبھی امت مسلمہ کا خیر خواہ نہیں رہا، امریکہ کو ہمیشہ اپنے مفادات عزیز ہوتے ہیں، امریکہ مسلسل صہیونی اسرائیلی ریاست کی پشت پناہی کررہا ہے، غزہ میں قیامت ڈھا دی گئی مگر انسانی حقوق کی یہ سنگین پامالیاں امریکہ کو نظر نہیں آتیں ، امریکہ اور سامراجی قوتیں مسلم دنیا کو آپس میں لڑانے کی سازشیں کررہے ہیں، اسلامی دنیا کو فرقہ وارانہ کشیدگی میں امریکہ و دیگر کی مکروہ سیاست ملوث ہے، ایسی سیاست کو انسانیت تو نہیں کہا جاسکتا،