2029 تک برآمدات سالانہ 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف، وزیراعظم اُڑان پاکستان پروگرام کا اعلان کرینگے


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف رواں سال کے آخری روز کل منگل کو اڑان پاکستان پروگرام کا اعلان کرینگے۔وزارت منصوبہ بندی کے مطابق اڑان پاکستان 5 سال کا قومی اقتصادی پلان ہوگا اور یہ قومی اقتصادی پلان 2024 سے 2029 تک محیط ہو گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اس پروگرام کے تحت 2029 تک برآمدات کو سالانہ 60 ارب ڈالرز تک بڑھائے گی اور پروگرام کے تحت سالانہ آئی ٹی گریجویٹس کی تعداد میں ہزاروں میں اضافہ کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایاکہ اڑان پاکستان کے ذریعے پاکستان کو 2035 تک 1000 ارب ڈالرز معیشت کی بنیاد فراہم کرنا ہے اور اس پروگرام کے تحت شرح خواندگی کو فروغ اور غربت میں کمی لائی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ٹی برآمدات کو اس پروگرام میں خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔