بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پارٹی کارکنوں عہدیداروں،معززین کا اجلاس


لاڑکانہ (صباح نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ہفتے کو نوڈیرو سٹی کے علاقے پیر جو گوٹھ میں پارٹی کے سٹی صدر ارشد شاہ کی رہائش گاہ پر جیالوں اور معززین کے اجلاس کی سربراہی کی۔

بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ  سندھ اسمبلی کی رکن فریال تالپور بھی موجود تھیں ۔اجلاس میں  خورشید احمد جونیجو، جمیل سومرو، سہیل سیال، اعجاز لغاری، اعجاز جاکھرانی، سیمی فرحت سومرو، نصیبہ چنہ ،عمران جتوئی، نثار مراد بھٹو، محمد علی بگھیو، سردار علی نواز جلبانی، محمد محسن مشہوری، فدا پھلپھوٹو، منصور سومرو، اعجاز شیخ، ڈاکٹر سکندر لاکھو، شاہد خان بھٹو، اشفاق خان بھٹو، فاطمہ میرانی، بشیرہ موہل، اسد بھٹو، زاہد جلبانی، خالد رضا جونیجو، سرفراز میرانی، عمران سیٹھار، عبدالرحمان موریو، توفیق بھٹو ، مہران ناریجو، جھنگل جونیجو، دلیپ کمار، حاجی ممتاز چوہان، فہد لاشاری، بلند جونیجو، اللہ ڈنو بھٹو و دیگر شریک ہوئے ۔

بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور نے جیالوں کی جانب سے بتائے گئے ان کے حلقہ انتخاب کے مسائل کو سنا، حل کی تجاویز پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی ۔