کراچی(صباح نیوز)اسٹاک ایکسچینج میں آج دن بھر مندی رہی، جس کے سبب انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ملک میں 25 دسمبر کی عام تعطیل کے فورا بعد کاروباری ہفتے کے چوتھے دن بازارِ حصص میں شدید مندی کا رجحان رہا۔
مارکیٹ کا آغاز 2381 پوائنٹس کی بڑی مندی کے ساتھ ہوا تو نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 111033 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔بعد ازاں مارکیٹ میں بتدریج 893، پھر 1327، 2326، 2413 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی جو پی ایس ایکس کے دورانیے کے اختتام تک مجموعی طور پر 1991 پوائنٹس پر منتج ہوئی اور اس طرح جمعرات کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار اور ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی دونوں سطحیں کھو بیٹھا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا اختتام کے ایس ای 100 انڈیکس میں مسلسل مندی کے سبب 110423 پوائنٹس کی سطح پر ہوا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پی ایس ایکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، جس کے نتیجے میں انڈیکس کی ایک لاکھ 10 ہزار، ایک لاکھ 11 ہزار، ایک لاکھ 12 ہزار، ایک لاکھ 13 ہزار اور ایک لاکھ 14 ہزار کی سطحیں بحال ہو گئی تھیں