سری نگر:مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔نے مختلف اضلاع میں جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے تحت 9کشمیریوں کو گرفتار کیا ہے۔
سرینگر سے دو ، بارہمولہ اور بانڈی پورہ سے تین ، تین اور کپواڑہ سے ایک نوجوان کو گرفتار کیاگیاہے۔واضح رہے کہ مختلف بھارتی قابض فورسز مختلف حیلے بہانوں سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی گرفتاریوں کی باقاعہ مہم جاری رکھے ہوئے ہے، جومقبوضہ علاقے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔