چار مقدمات ،بشریٰ بی بی کی13جنوری تک عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد کی  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہونیوالے احتجاج کے چاردرج مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی13جنوری تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ڈیوٹی جج شبیر بھٹی نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج پر بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، سابق خاتون اول اپنے وکلا کے ہمراہ کمرہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت 13 جنوری تک منظور کرلی، عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی۔یاد رہے کہ بشری بی بی کیخلاف تھانہ ترنول میں ایک اور 3 مقدمات تھانہ رمنا میں درج ہیں۔