سینیٹ کااجلاس 15اپریل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب

اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ آف پاکستان کااجلاس 15اپریل بروز منگل شام 4بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا۔ سیکرٹری سینیٹ سید حسنین حیدر کی منظوری سے سیکشن آفیسر مصطفی کمال کی جانب سے اتوار کے روز جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54کے تحت پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ آف پاکستان کااجلاس 15اپریل شام 4بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کیا ہے۔

سینیٹ اجلاس کے حوالہ سے تمام اراکین سینیٹ کو ان کے مقامی پتوں پراطلاع کردی گئی ہے۔ جبکہ دیگر تمام متعلقہ حکام کوبھی سینیٹ اجلاس طلب کرنے کے حوالہ سے نوٹیفیکیشن کی کاپی بھجوادی گئی ہے۔