اسلام آباد (صباح نیوز)سمندر پار پاکستانیوں کا تین روزہ کنونشن اتوار کواپریل کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے ۔شیڈول کے مطابق کنونشن میں ایس آئی ایف سی، وزارت خارجہ، وزارت تجارت، نادرا کی میٹنگز ہوں گی، او پی ایف ،اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی سائیڈ میٹنگز ہوں گی۔لوک ورثہ میں اووسیز پاکستانیوں کے اعزاز میں کلچرل فوڈ میلہ اور لوک میوزک کا اہتمام کیا جائے گا۔شیڈول کے مطابق آرمی چیف کی جانب سے کانفرنس کے شرکا کے اعزاز میں 14 اپریل کو عشائیہ دیا جائے گا اور 15 اپریل کو سمندر پار پاکستانی کنونشن میں چیف آف آرمی سٹاف خطاب کریں گے۔15 اپریل کو آئی ایس پی آر کی جانب سے دستاویزی ویڈیو دکھائی جائے گی اور 15 اپریل کو سمندر پار پاکستانیوں کے کنونشن میں وزیراعظم شہبازشریف شریک ہوں گے۔
شیڈول کے مطابق 15 اپریل کو کنونشن کے شرکا کے اعزاز میں وزیراعظم کی جانب سے عشائیہ دیا جائے گا۔ ۔ اس کنونشن کا مقصد ملکی معیشت میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کنونشن کے لیے آنے والے مہمانوں کو اسٹیٹ گیسٹ کی حیثیت دی جائے گی اور ایئرپورٹ پر ان کو شایان شان طریقے سے خوش آمدید کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔