آصف زرداری اور پیپلز پارٹی نے سندھ کا پانی بیچ دیا ،عمرایوب

ہری پور (صباح نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور پیپلز پارٹی نے سندھ کا پانی بیچ دیا ہے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے ہری پور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے

۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جمہوری پارٹی ہے اور اختلافات ہوتے رہتے ہے لیکن بانی پی ٹی آئی کی بات فائنل ہوتی ہے، صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی نے سندھ کا پانی بیچ دیا ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ بلوچستان کے حالات خراب ہیں  اور سردار اختر مینگل انصاف مانگ رہے ہیں ،ہم پر لاٹھی چارج کیا گیا اور گولیاں برسائی گئیں لیکن ہم نے جمہوری طریقہ اپنایا،بانی ٹی آئی کی رہائی کے لئے ہر کال پر لبیک کریں گے۔