ای یو پاک فرینڈ شپ کے عہدیداران اوورسیز کنونشن میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے

پیرس(صباح نیوز) ای یو پاک فرینڈ شپ کے اہم رہنما اوورسیز کنونشن میں شرکت کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجود ہیں۔ صدر ای یو پاک فرینڈ شپ فرانس حاجی محمد اصغر جلیانی، صدر ای یو پاک فرینڈ شپ پرتگال سید قاسم سجاد، ممتاز سماجی شخصیت میاں طارق (فرانس) اور افتخار احمد اعوان نے اسلام آباد میں قیام کیا ہے جہاں وہ کنونشن میں فعال شرکت کریں گے۔

اوورسیز کنونشن میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل، یورپ میں بسنے والے پاکستانیوں کے کردار اور ان کی خدمات کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف سیشنز منعقد کیے جائیں گے۔ عہدیداران کی شرکت کو نہایت اہمیت دی جا رہی ہے اور توقع ہے کہ وہ کنونشن میں اہم تجاویز اور تجربات پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق، یہ کنونشن اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔