اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایم کیو ایم کے چیئرمین و وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں عوام کو ریلیف دینے اور مسائل کے دیرپا حل کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ معاشی اشاریے مثبت ہیں، ہر آنیوالا دن پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید سنا رہا ہے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان مشکل حالات سے باہر نکل رہا ہے، معاشی اشاریے بہتری کی طرف گامزن ہیں، ہر آنے والا دن پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید سنا رہا ہے، مایوسی گناہ ہے اور مایوس عناصر کا ایجنڈا کچھ اور ہے ۔وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔