امید ہے حکومت کیساتھ مذاکرات کامیاب ہوں گے،عمرایوب


پشاور (صباح نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ امید ہے حکومت کیساتھ مذاکرات کامیاب ہوں گے۔پشاور ہائیکورٹ کے باہر صحافیوں سے  گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ عدالت میں تھا کچھ لوگوں نے میرے بارے غلط باتیں کیں،

کہا گیا کہ میں حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں چاہتا، گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ میں تھا اس وجہ سے مذاکرات میں شریک نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ فارم 47 کی حکومت نے ہمارے خلاف مقدمات بنائے ہیں اس میں پیش ہو رہے ہیں، ایک اخبار نے بڑی سٹوری لگائی کہ میں مذاکرات کے لئے نہیں گیا، میڈیا سے گزارش ہے تھوڑا دیکھا کریں، امید کرتے ہیں مذاکرات کامیاب ہونگے۔