اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مذاکرتی کمیٹیوں کو کل ملاقا ت کی دعوت دیدی

اسلام آباد (صباح نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا خیر مقدم اور اظہار تشکر کیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے دونوں کمیٹیوں کو آج بروز پیر کو ملاقات کی دعوت بھی دیدی۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کا اقدام خوش آئند ہے۔ نیک نیتی سے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی تھی۔ اسپیکر افس کے دروازے ہمیشہ اراکین کے لیے کھلے ہیں۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بات چیت اور مکالمے سے ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے۔ مذاکرات کا عمل آگے بڑھانے کے لیے دونوں کمیٹیوں کے اراکین کو آج  سوموار دن ساڑھے 11 بجے ملاقات کی دعوت دی ہے۔ اسپیکر دونوں کمیٹیوں کے اراکین سے پارلیمنٹ ہاس میں اپنے چیمبر میں ملاقات کریں گے۔