لندن (صباح نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی چور اور بے ایمان ہے، اس نے شوکت خانم کو ملنے والے فنڈز ہڑپ کیے ہوئے ہیں، اب کبھی ملک میں 9 مئی برپا نہیں ہونے دیں گے۔ لندن میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ 9 مئی کو منصوبہ بندی کے ساتھ دفاعی تنصیبات پر حملہ کیا گیا،سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی سزا میں رکاوٹ ڈالی ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ فوجی عدالتوں نے جن 25 افراد کو سزائیں سنائیں ان کی ویڈیوز موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان افراد کی سزائوں میں تاخیر عدلیہ کہ وجہ سے ہوئی، بانی پی ٹی آئی سمیت تحریک انصاف کے تمام افراد کرپشن میں ملوث ہیں۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاناما کیس کا فیصلہ عدلیہ کیلئے باعث شرم ہے، 2018 میں پی ٹی آئی کو آر ٹی ایس بٹھا کر اقتدار میں لایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جنرل باجوہ مائنس نوازشریف پروجیکٹ پر کام کر رہے تھے۔ یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی جب اقتدار سے محروم ہوئے تو امریکا ایبسلوٹلی ناٹ ہوگیا، اب وہ امریکا کے کندھوں پر سوار ہو کر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نوازشریف کی اجازت سے ان سے ملا، اسوقت جنرل باجوہ مائنس نوازمنصوبے پر کام کررہے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف کو مائنس کرنے کا منصوبہ پرانا تھا۔ اس پر عمل درآمد کر کے بانی پی ٹی آئی کو لانا تھا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں کرپشن نے کئی حدیں چھوئیں، بانی اور ان کے اہل خانہ کرپشن میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے اب حکومت کے ساتھ بات چیت کے لیے پاگل ہوئے ہوئے ہیں، ہفتہ دس روز قبل تو عمران خان کہتے تھے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے علاوہ کسی سے بات ہی نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگر عمران خان کے معاملے پر کوئی بیرونی دبائو آیا تو ہم اس کا سامنا کرنا کریں گے، پاکستان اپنے مفادات کا تحفظ کرنا جانتا ہے، اس سے قبل 1998 ء میں ایٹمی دھماکے نہ کرنے کے لیے بھی دبائو ڈالا گیا تھا لیکن پاکستان نے اسے مسترد کیا۔ انہوں نے کہا نوازشریف کی جگہ کوئی اور ہوتا تو 5 ارب ڈالرز اپنی جیب میں ڈالتا اور قومی مفاد نہ دیکھتا،جس طرح کارن فلیکس ان کا پراکٹ ہے اسی طے بانی پی ٹی آئی بھی ہے۔خواجہ آصف نے کہاکہ 190ملین پائونڈ کی رقم سپریم کورٹ کے اکائونٹ میں جمع نہیں ہوئی یہ دعوی سراسر غلط ہے، یہ رقم ملک ریاض کے اکائونٹ میں جمع کرائی گئی، اس پر میں وائٹ پیپر جاری کروں گا۔
انہوں نے کہاکہ جو لوگ پی ٹی آئی کی محبت میں پاگل ہوئے ہیں انہیں ان کی ماضی دیکھنا چاہیے، کیونکہ یوٹرن لینے والا کبھی لیڈر نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا شوکت خانم اسپتال کے پیسے مسقط اور فرانس میں لگائے گئے، یہ بندہ بے ایمان ہے، ان کے حواریوں کو پتہ لگنا چاہئے۔عدالت جاتا ہوں تو اس کے وکلاء بھاگ جاتے ہیں کیونکہ میرے پاس ثبوت ہیں، تاریخ کا حصہ ہے کہ یہ شخص چور ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ شہدا کی قسم اس ملک کے دفاع کو کوئی چیلنج نہیں کرسکتا، خواجہ آصف یہ شخص ایک طرف امریکا کو گالی دیتا ہے دوسری طرف پیر پکڑ لیتا ہے، ہم اس کے خلاف وائٹ پیپر لائیں گے۔