اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کمیٹی کا اعلان خوش آئند بات ہے لیکن مذاکرات جامع اور نتیجہ خیز ہونے چاہییں ۔
بیرسٹر گوہر نے امید ظاہر کی کہ کم سے کم وقت میں تمام مسائل کا حل نکل آئے گا۔ دونوں کمیٹوں میں سنجیدہ لوگ ہیں مذاکرات آگیضرور بڑھیں گے ۔ اسپیکرقومی اسمبلی کا مثبت کردار بھی اطمینان بخش بات ہے ۔واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی تجویز پر حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی۔