حکومت جانے کے بعد معلوم ہوگا کہ ڈالر کیوں اوپر گیا تھا: خورشید شاہ


سکھر(صباح نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کے جانے کے بعد معلوم ہوگا کہ ڈالر کیوں اوپر گیا تھا، یہ حکومت پیٹرول بھی 200 پر پہنچائے گی۔

 اپنی رہائش گاہ پرو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کا اسکینڈل سب سے بڑا اسکینڈل ہوگا، حکومت کے جانے کے بعد معلوم ہوگا کہ ڈالر کیوں اوپر گیا تھا، حکومت ڈالر کو 200 روپے تک پہنچائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 22 کڑور عوام پانی میں نمک ڈال کر روٹی کھلا رہے ہیں، روٹی بھی نصیب نہیں ہے کیونکہ آٹا بھی 75 روپے کلو ہوگیا ہے۔یہ حکومت پٹرول بھی 200روپے لٹر تک پہنچائے گی ۔