یونان کشتی حادثہ نے ایک بار پھر ڈسکہ کی فضا ء سوگار کردی

ڈسکہ(صباح نیوز )یونان کشتی حادثہ نے ایک بار پھر ڈسکہ کی فضا ء سوگار کردی کشتی حادثہ میں ایک نوجوان جاں بحق ایک لاپتہ اور 5کو ریسکیو کر لیا گیا موضع کوریکی کا عبداللہ ظفر یونان کشتی حادثہ میں جاں بحق ہوگیا جس کے اہل خانہ نے اس کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جبکہ محمدقاسم تاحا ل لاپتہ ہے اور اس کی بیوہ ماں غم سے نڈھال بیٹے کی راہ تک رہی ہے

ماں نے حکومت سے بیٹے کی خیریت کی اطلاع کی اپیل کردی کوریکی کے رہائشی دو اورنوجوان ثقلین اور یاسین بھی اس سفر پر روانہ ہوئے جو اس وقت لیبیا میں گرفتار ہیںیونان کشتی حادثہ میں تحصیل ڈسکہ سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جن میں تین موضع ڈوگری ایک تلہاڑااور ایک بھگت پور کا رہائشی ہے لاپتہ ہونے والوں کے اہل خانہ غم سے نڈھال اور خیریت کی اطلاع کے منتظر ہیں