کلر کہار(صباح نیوز)وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کی ہدا یت پر وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ کے ایڈ وائزر ہا رون سکندر پا شا نے گز شتہ روز کلر کہار میں کھلی کچہر ی کے دوران وفاقی اداروں کے خلاف شکا یات سنیں اور متعلقہ اداروں کے افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کر کے پا سپورٹ، سو ئی گیس، بجلی، نا درا اور دیگر اداروں کے خلاف متعدد شکا یات مو قع پر ہی حل کر وا دیں۔کھلی کچہری میں شکا یت کنند گان نے بجلی، گیس، نا درا، بے نظیر انکم سپو رٹس پروگرام، پا کستان ریلوے،
اسٹیٹ لا ئف انشو رنس کارپوریشن اور پاکستان پوسٹ آفس کے علاوہ وفاقی اور صوبائی محکموں کے خلاف بڑ ی تعداد میں شکایات پیش کیں۔ زیا دہ تر شکا یات بجلی و گیس کے کنکشن اور زا ئد بلوں، بے نظیر انکم سپو رٹس پروگرام سے ما لی امداد نہ ملنے، پاسپورٹ اور شنا ختی کا رڈ کے اجرا میں تا خیر سے متعلق تھیں۔ وفاقی محتسب کے افسران نے متعلقہ اداروں کو شکایات کے ازالے کے لئے مو قع پر ہی احکا مات جا ری کئے۔ کھلی کچہر ی میں وفاقی اداروں کے مقا می افسران، اے سی کلر کہار سا حل رسو ل چیمہ اور ضلعی انتظا میہ کے مقا می افسران اور میڈ یا کے نما ئند وں نے بھی شر کت کی۔