صاد ق آباد(صباح نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی کل صادق آبادجوڈیشل کمپلیکس کادورہ کریں گے۔ توقع ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس جسٹس عالیہ نیلم بھی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے ہمرہ ہوں گی۔چیف جسٹس کے دورہ صادق آباد کے حوالہ سے تیاریاں جاری ہیں۔
چیف آفیسر بلدیہ زوہیب لغاری ، ایکسیئن عدیل شاہ کے ہمراہ چیف جسٹس کے دورہ کے حوالہ سے انتظامات کاجائزہ لیا۔ اس موقع پرانچارج پارکس اینڈ ہارٹی کلچر چوہدری محمد طاہر شریف نے چیف جسٹس کے دورہ کے حوالہ سے بلدیہ عملے کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات پر بریفنگ دی۔ چیف جسٹس اپنے دورے کے دوران صادق آ باد جوڈیشل کمپلیکس میں تعمیر ہونے والے نئے بلاک ، فلٹریشن پلانٹ اوردیگر ترقیاتی کاموں کاافتتاح کریں گے۔
جبکہ چیف جسٹس کوسائلین کو انصاف کی فراہمی اور سائلین کے کیسز کی سماعت کے حوالہ سے ماتحت عدلیہ کے ذمہ داران کی جانب سے بریفنگ بھی دی جائے گی۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ الوداعی ریفرنس پر اپنے خطاب میں کہا تھا کہ صادق آباداوراس طرح کے دوردرازعلاقوں میں انصاف کی فوری فراہمی کویقینی بنانا ان کی ترجیح ہوگی۔