نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات

قاہرہ(صباح نیوز)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات ڈی ایٹ وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر ہوئی، وزرائے خارجہ نے مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔  رہنمائوں نے تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزرائے خارجہ نے عوام سے عوام کے روابط بڑھانے پر اتفاق کیا، وزرائے خارجہ نے فلسطین پر پاکستان کے اصولی موقف کی توثیق کی۔ ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔