بلیم گیم کی سیاست چھوڑ کر اور تعمیری سیاست سے ہی ملک میں سیاسی استحکام لایا جا سکتا ہے۔محمد جاوید قصوری

لاہور (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ سوئی ناردرن کیلئے گیس کی قیمت میں 8.71 فیصد جبکہ سوئی سدرن کیلئے 25.78 فیصد اصافے کی منظوری قابل مذمت ہے، حکومت ایک جانب بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلانات کر رہی ہے جبکہ دوسری جانب گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے کسر کو پورا کیا جا رہا ہے۔ 25 کروڑ عوام کو گمراہ کر کے حکمران زخموں پر نمک پاشی کر رہے ہیں، موجودہ اتحادی حکومت مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ان کے پاس عوام کے ریلیف کے لئے کسی قسم کا کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کا ایک طوفان ہے جو کسی صورت تھمنے کا نام نہیں لے رہا جس نے غریب طبقے کو شدید متاثر کرنے کے ساتھ سفید پوش متوسط طبقے کی بھی چیخیں نکلوا دی ہیں اشیائے خورونوش و ضروریہ بھی اب عام شہری کی دسترس سے نکلتی جارہی ہیں جبکہ حکومت زمینی صورتحال سے لاتعلق اور ڈنگ ٹپاو پالیسیوں پر انحصار کر رہی ہے۔

حکمرانوں کو  ہوشربا مہنگائی سے غرض ہے نہ ہی شہریوں کو درپیش مسائل سے کوئی سروکار ہے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ   معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کے لئے مل بیٹھ کر مسائل حل کرنا ہونگے، ہر جماعت کے مینڈیٹ کا احترام کیا جانا چاہئے۔فارم 47 پر قائم ہونے والی حکومت، بر سر اقتدا ر لانے والوں کی غلام ہے ان کا عوام کو درپیش مسائل کے حل سے کوئی غرض نہیں۔ بلیم گیم کی سیاست چھوڑ کر اور تعمیری سیاست سے ہی ملک میں سیاسی استحکام لایا جا سکتا ہے جس کے بغیر عوام اور ملک کی حالت اور حالات میں بہتری نہیں آسکتی۔ سیاسی تناو کم اور جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لیے فریقین کو افہام وتفہیم سے کام لینا چاہیے۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ملک و قوم اس وقت بحرانوں کی زد میں ہیں ،عوام بدحال اور مسلسل مایوسی کا شکار ہو چکے ہیں ۔معیشت کی بحالی چیلنجز بن چکی ہے ۔موجودہ حکمرانوں میں صلاحیت نام کی کوئی چیز نہیں