بھارتی فوجی کارروائی ، جنوبی کشمیر میں5کشمیری نوجوان شہید


 سری نگر: بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر میں5کشمیری نوجوانوں کو سکریت پسند قرار دے کر شہید کر دیا ہے ۔

بھارتی فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف  اور پولیس نے جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے کاڈر علاقے میں جمعرات کو محاصرہ کر کے تلاشی آپریشن شروع کیا اس دوران  بھارتی فوج کی گولہ باری میں 5کشمیری نوجوان شہید ہوگئے ۔  

بھارتی فوج نے  ایکس پر بیان میں5کشمیری نوجوانوں  کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے جبکہ  کہا گیا ہے کہ دو فوجی جوان بھی زخمی ہوئے ہیں ۔ بھارتی نے ۔۔علاقے کا محاصرہ جاری رکھا ہوا ہے