حکو مت ریاست کے تمام محکموں میں بھرتیاں این ٹی ایس کے ذریعے کرے، ڈاکٹر محمد مشتاق خان


مظفرآباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزا دجموںوکشمیرگلگت بلتستا ن کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ باریاں لگانے والے حکمرانوں نے ریاست کے آزادخطوں کو مسائلستان بنادیاہے،نیلم جہلم ہائیڈل منصوبے میں مظفرآباد کی جھلیں ،سوریج اور پانی کے صاف پانی کے منصوبے شامل تھے جو تال کسی کو کوئی پتہ نہیں کہاں ہیں،حکمرانوںنے عوام کے منہ سے دووقت کو نوالہ بھی چھین لیاہے،مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے اعلان غریب آدمی کے بس سے باہر ہوچکاہے سرکاری نوکریاں وزراء اور ممبران اسمبلی کے عزیزوں کے لیے مختص ہیں،غریب کے بچے کے لیے سرکاری ملازمت کے دروازے بند ہیں،حکو مت ریاست کے تمام محکموں میں بھرتیاں این ٹی ایس کے ذریعے کرے،ان خیالات کا اظہارانھوںنے اپنے دورہ مظفرآباد کے دوران میں شہرکے مختلف وارڈز میں تقریبات سے  خطاب کرتے ہوئے کیا،

اس موقع پر امیر ضلع مظفرآبادراجہ آفتاب احمد خان ،امیر شہر جاوید کار سمیت دیگرقائدین نے خطاب کیا،تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کری جماعت اسلامی کو اقتدار میں لائیں جماعت اسلامی تعمیراتی بجٹ کو 40ارب سے بڑھا کر2سو ارب کرے گی،معیاری صحت اور تعلیم کی سہولت عوام کو مفت فراہم کرے گی اپنے وسائل کو بروئے کار لاکر بجٹ میں کئی گنااضافہ کرے گی،نوجوانوں کے روزگارکے لیے جماعت اسلامی ایک پورامنصوبہ رکھتی ہے،جماعت اسلامی کشمیرکی آزادی کاپورا روڈ میپ رکھتی ہے،

تحریک آزادی اور یہاں کے عوام کی فلاح کے لیے جماعت اسلامی کا کردار سب کے سامنے ہے،جماعت اسلامی حکومت میں نہ ہونے باوجود عوام کی خدمت کررہی ہے اگر حکومت کے وسائل ہمارے پاس ہیں تو جماعت اسلامی پانچ برسوں میں عوام کے بنیادی مسائل حل کردے گی۔