سراج الحق کل حیدرآباد میں شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کریں گے


کراچی (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اتوار7 نومبر کو(آج )ایک روزہ دورے پر حیدرآباد پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق دیگر دعوتی و تنظیمی سرگرمیوں کے علاوہ وہ اسی دن حیدرآباد میں سہ پہر 3 بجے سٹی اسپورٹس لان نزد ماشاء اللہ سی این جی بالمقابل اسریٰ یونیورسٹی ہالا ناکہ پر ایک بڑے شمولیت جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس میں سیاسی و سماجی رہنما اور سولنگی برادری کے سردار زبیرخان سولنگی باقاعدہ جماعت اسلامی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

قبل ازیں امیر جماعت سراج الحق کا جام شورو ٹال پلازہ پر شاندار استقبال کرنے کے بعد جلوس کی شکل میں اجتماع گاہ پر لایا جائے گا۔ جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی اور مقامی رہنما بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ ہوں گے۔