ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی آصف لقمان قاضی کی ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو سے ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے ڈائیریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی نے اسلام آباد میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آصف لقمان قاضی نے ترک سفیر کو موجودہ سیاسی صورت حال میں جماعت اسلامی کے موقف سے آگاہ کیا۔ آصف لقمان قاضی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ترکیہ کے ساتھ عوامی سطح پر قدیم تعلقات ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ دونوں ممالک کو دفاعی، اقتصادی اور بین الاقوامی امور میں مزید قریب آنا چا ہیے۔ امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنا چا ہیے۔

پاکستانی قوم کا ترکیہ کے ساتھ جذباتی لگا وہے۔ ترک سفیر عرفان نذیر اوغلو نے کہا کہ  پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کی نوعیت بہت خاص اور منفرد ہے۔ ہم حکومتوں کے علاوہ عوامی سطح پر تعلقات مضبوط کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ دریں اثنا آصف لقمان قاضی منگل کی صبح ترکیہ کے پانچ روزہ دورے کے بعد اسلام آباد پہنچے۔ اس دورے کے دوران انہوں نے استنبول میں واقع تھنک ٹینک “جہاں نما” کی سالانہ کانفرنس “استنبول فورم” میں شرکت کی