بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر فیصلہ نہ ہوسکا


اسلام آباد (صباح نیوز)بانی پی ٹی آئی کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر فیصلہ نہ ہو سکا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے درخواستوں پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل خالدیوسف چودھری عدالت پیش ہوئے۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی  کی جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگائی جاسکی، عدالت نے جیل حکام کو ویڈیولنک حاضری کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔بعدازاں عدالت نے عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 7 جنوری تک ملتوی کردی، سابق خاتون اول بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ بھی 7 جنوری تک موخر کردیاگیا۔