برطانوی پارلیمنٹ اسکوائر میں فلسطینیوں کے حق میں زبردست احتجاجی مظاہرہ

لندن(صباح نیوز) برطانوی پارلیمنٹ اسکوائر میں فلسطینیوں کے حق میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔برطانیہ میں فلسطین فورم (پی ایف بی)نے فلسطین یکجہتی مہم، جنگ بند کرو اتحاد، نیوکلیئر تخفیف اسلحہ مہم، فرینڈز آف الاقصی اور رابطہ عالم اسلام برطانیہ کے تعاون سے  مظاہرے میںفلسطینیوں اور عرب شہریوں کی بڑی تعداد اس دھرنے میں شریک ہے۔

اس موقع پر غزہ کی پٹی پر 14 ماہ سے جاری اسرائیل جارحیت اور فلسطینی نسل کشی کی جنگ کی مذمت کی گئی ۔ مطاہرے میں کہا گیا کہ  غزہ کی پٹی میں جاری نسل کشی، نسلی تطہیر اور جبری نقل مکانی کا عمل جو کہ شمالی غزہ کی پٹی میں 70 دنوں سے جاری ہے، فلسطینی عوام کی خلاف سنہ 1948 کے نکبہ کے بعد سے جاری مظالم کا تسلسل ہے۔ اس موقع پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ  برطانوی حکومت، جس کی قیادت کیر سٹارمر کر رہے ہیں، اپنے حالیہ دورہ لندن کے دوران قابض اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف کٹہرے سے بچانے میں سرگرم ہے۔