اسلام آباد(صباح)قومی اسمبلی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس 19 دسمبر تک چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا سپیکر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایوان کی کارروائی چلانے کے معاملات پر مشاورت کی گئی۔قومی اسمبلی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس 19 دسمبر تک چلانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں مشترکہ اجلاس بلانے پر اتفاق نہ ہو سکا۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور کی جانب سے مشترکہ اجلاس بلانے کا ایجنڈا پیش کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مشترکہ اجلاس فوری نہ بلانے کی آبزرویشن دیدی۔ خیال رہے 19، 20 دسمبر کو سپیکر کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے جبکہ ایڈوائزری کمیٹی کے اگلے اجلاس میں مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔