وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ آمد،سردار ایاز صادق سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلا م آباد(صبا ح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ آمد،وزیراعظم کی سردار ایاز صادق سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت ،

وزیراعظم نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی وزیراعظم کی مرحومہ کے بلندی  درجات کے لئے دعا کی ،وزیراعظم  نے مرحومہ کے خاندان کے لئے صبر و استقامت کی دعا کی ،وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔